محسن داوڑ اورعلی وزیر ای سی ایل میں برقرار،100 نام نکل گئے

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)حکمران اتحاد کی بڑے قائدین ای سی ایل سے نکل گئے، محسن داوڑ اورعلی وزیر ای سی ایل میں برقرار،100 نام نکل گئے، جن افراد کےلئے ای سی ایل کا دروازہ کھولا گیا ان میں آصف زرداری ، شہباز شریف شاہد خاقان اور خواجہ آصف شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت اور سکیورٹی ادارے کی سفارش پر ڈالے گئے نام موجود رہیں گے، 3000 کے قریب نام ای سی ایل سے نکالے جانے ہیں۔ تاہم سعودی عرب کے دروے میں وزیراعظم کے ساتھ جانے والوں کی لسٹ میں موجود محسن داوڑ ابھی گول دارے کے اندر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ریاست مخالف کیٹیگری میں ہونے پر نہیں نکالا جاسکا، محسن داوڑ کو وزیراعظم کے ساتھ جانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کی اجازت درکار ہے۔

محسن داوڑ نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا نام ابھی ای سی ایل میں موجود ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر محسن داوڑ وزیراعظم کے ساتھ نہ جاسکے تو پھر کئی اور سوالات جنم لے سکتے ہیں۔

دیگر جن افراد کوای سی ایل کی پابندی سے رہائی ملی ہے ان میں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، ، وزیر ریلوے سعد رفق ،سابق صدر کی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت کئی اہم شخصیات کے شامل ہیں.

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ میں لسٹوں جانچ پڑتال جاری ہے۔ 4 ماہ تک رہنے والے تمام نام ای سی ایل سے نکال دیے جائیں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ اب ای سی ایل میں 120 دن سے زیادہ نام نہیں رہے گا، کابینہ نے ای سی ایل رولز میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، ای سی ایل میں 4863 لوگوں کے نام تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ بلیک لسٹ اور اسٹاپ لسٹ میں 30 ہزار سے زائد لوگ ہیں، ان لسٹوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردی کیسز میں ملوث افراد کے نام ای سی ایل سے نہیں نکلیں گے۔

Comments are closed.