ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں
فوٹو: فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی تحریک سر براہ سابق شیخ رشید احمد نے کہا ہے ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک کے لیے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کے لیے گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 24, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا قوم یاد رکھے، عمران خان کی اسلام آباد کے لیے کال دنیا کو حیران کر دے گی، ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی.
Comments are closed.