شہباز شریف کاشمالی وزیرستان کا دورہ ، حکام کی بریفنگ، عمائدین سے ملاقات

فوٹو:اسکرین گریب

راولپنڈی( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم شہباز شریف کاشمالی وزیرستان کا دورہ ، حکام کی بریفنگ، عمائدین سے ملاقات بھی کی،وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مشران کو اسلام آباد بلا کر مسائل کا حل نکالیں گے، وزیرستان کے بچوں کیلئے دانش اسکولز سسٹم بھی بنائیں گے۔

http://

جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین نے وزیراعظم سے وزیرستان کو ٹیکس فری زون قرار دینے کا مطالبہ کیا، مشران نے یہ بھی کہا کہ غلام خان بارڈر پر کاروبار کو وسعت دینے کیلئے وہاں سے کسٹمز ختم کیا جائے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔

دریں اثناء آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق زیراعظم شہباز شریف کی میران شاہ آمد پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں خوش آمدید کہا، وزیراعظم نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کو علاقے کی سکیورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے دہشت گردی کی کمر توڑنے پر پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

http://

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ زیادہ وقت نہیں گزرا کہ دہشت گرد مردوں، عورتوں، بچوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری اداروں کو ملک بھر میں بلاامتیاز نشانہ بنا رہے تھے۔ مسلح افواج کی دلیرانہ کوششوں سے ہم ہر قسم کی دہشت گردانہ تنظیموں کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔

Comments are closed.