بنی گالہ بم ناکارہ سمیت عمران خان کی فول پروف سکیورٹی، ٹاسک وزیر داخلہ کے سپرد
اسلام آباد(ویب ڈیسک) عمران خان کی فول پروف سکیورٹی، وزیراعظم نے ٹاسک رانا ثناء اللہ کو دیدیا، شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر دیا گیا وزارت داخلہ کو فوری اقدامات کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم کے احکامات پر وزارت داخلہ حرکت میں آگئی، وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور جی بی کے ہوم سیکریٹریز کو بھی خصوصی اقدامات کیلئے خط لکھ دیا.
خط میں عمران خان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اختیارات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دیں ، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جہاں جائیں، سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائیں، عمران خان کے جلسے اور جلوس میں سیکیورٹی پرغفلت اورکوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر نے مینارِ پاکستان جلسے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پی ٹی آئی قیادت کو خط لکھا تھا جس میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا مشورہ دیا گیا.
Comments are closed.