رمیض راجہ کی جگہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کا سفارشی چیئرمین لگانے کا فیصلہ
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) رمیض راجہ کی جگہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کا سفارشی چیئرمین لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا،پروفیشنل کرکٹر کو نکال کر سیاسی شخصیت مقرر کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیض راجہ کو عمران خان کی طرف سے مقرر کرنے کی سزا دینے کا فیصلہ کیاگیاہے اوردو سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ دو سابق کرکٹرز بھی سیٹ سنبھالنے کےلئے کوشاں ہیں۔
تحریک انصاف حکومت کے خاتمہ کے بعد پہلے چیئرمین پی سی بی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم انھیں مشورہ دیاگیا کہ خود جانے کی بجائے حکومتی فیصلے کا انتظار کریں۔
ذرائع کے مطابق مستعفی ہونے کا فیصلہ تبدیل کرنے کے بعد کے ہی رمیض راجہ نے پی سی بی سٹاف سے ملاقات کی اور انھیں مشورہ دیا کہ بدلی کا شکار نہ ہوں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں۔
رمیض راجہ کو پی سی بی کے گورننگ بورڈ نے 13 ستمبر 2021 کو چیئرمین پی سی بی منتخب کیا گیا تھا،ان سے قبل احسنان مانی چیئرمین تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کرنے والی جگنو محسن کے شوہر نجم سیٹھی کی تعیناتی چاہتی ہے جب کہ پیپلز پارٹی ذکا اشرف کو ایک بار پھر چیئرمین بنوانا چاہتی ہے۔
معتبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹراور بانوے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کاحصہ رہنے والے عاقب جاوید اور عامر سہیل بھی خواہش مند ہیں ، عاقب جاوید تو عملاٰ بھی رمیض راجہ کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے چکے ہیں۔
سابق کپتان اور نامور کمنٹیٹر رمیض راجہ کے چیئرمین بننے کے بعد عالمی نمبر ون ٹیم آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کیا جب کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے بھی آناہے۔
رمیض راجہ کی تجویز پر پاکستان، بھارت ، انگلیڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چار ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز بھی زیر غورہے اور کرکٹ کھیلنے والے ممالک رمیص راجہ کے ساتھ زیادہ بہتر ایزی فیل کرتے ہیں۔
Comments are closed.