شہبازشریف سمیت 24 وزراء ضمانتوں پر ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)شہبازشریف سمیت 24 وزراء ضمانتوں پر ہیں، فواد چوہدری نے یہ نشاندہی سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کیا ہے.
سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئی کے حوالے سے بڑا دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم سمیت کابینہ کے چوبیس ممبران ضمانتوں پر رہا ملزمان ہیں۔
انھوں نے کہا کہ نئی کابینہ سے چیرمین سینٹ کی بجائے آئی جی جیل خانہ جات اگر حلف لیتا تو دنیا کو زیادہ اچھا اور واضح پیغام دیا جا سکتا تھا.
وزیراعظم سمیت کابینہ کے چوبیس ممبران ضمانتوں پر رہا ملزمان ہیں۔
نئی کابینہ سے چیرمین سینٹ کی بجائے آئی جی جیل خانہ جات اگر حلف لیتا تو دنیا کو زیادہ اچھا اور واضح پیغام دیا جا سکتا تھا.
کلبوشن یادیو ہی جیل میں رہ گیا، باقی تو سب وزیر بن گئے ہیں۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2022
فواد حسین چوہدری نے کہا کہ اب تو جیل میں صرف کلبوشن یادیو ہی رہ گیا ہے باقی تو سب وزیر بن گئے ہیں۔
سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ ختم کرنے کا مطلب پاکستان کی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو پرانےزمانے میں دھکیلنا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کا توڑ صرف ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے کیا ان نوجوانوں نے ہندوستان کے پروپیگنڈے کی کمر توڑی یہ ونگ ختم کرنا پاکستان دشمنوں کا مطالبہ تھا.
Comments are closed.