حکومت نے بجلی بم گرا دیا، فی یونٹ 4روپے 85پیسے مہنگی
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت نے بجلی بم گرا دیا، فی یونٹ 4روپے 85پیسے مہنگی کردی گئی،مہنگائی پر سارے لکچرز سیاسی بیان بازی ثابت ہونے لگے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے بجلی کی قیمت میں4 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دی ، حکومت تماشا دیکھتی رہ گئی اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔
نیپرا اعلامیہ کے مطابق بجلی فروری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے تاہم مہنگائی میں پسے عوام کے درد میں رونے والے نئے حکمران اتحاد نے اضافہ روکن کی کوشش نہ کی۔
نیپرا کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ فیو ل ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا یہ اضافہ صارفین سے اپریل کے بجلی کے بلوں کی مد میں وصول کیا جائے گا۔
جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین پر جی ایس ٹی کے علاوہ پونے 38 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا تاہم فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
نیپرا کی طرف سے حالیہ کچھ عرصہ ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑا اضافہ کیا جارہاہے ، پہلے یہ اضافی وصولی پیسوں میں آتی رہی مگر عوام اور حکومت کی خاموشی کے باعث یہ بڑھتے بڑھتے پانچ روپے کے قریب پہنچ گیاہے.
Comments are closed.