وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم کا استعفیٰ دینے کے بعد بڑا اعلان
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم کا استعفیٰ دینے کے بعد بڑا اعلان سامنے آیاہے کہا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم بنایا تھا ان کا شکریہ، اب بھی عمران خان کا ساتھی ہوں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سردار عبدالقیوم نیازی نے بتایا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، پارٹی ممبران کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک استعفے کی وجہ ہے۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مجھ پر چارج شیٹ میں الزام تک نہ ملا، چلتی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کیوں لائی گئی؟ مجھے معلوم ہوا کہ راتوں رات پیسہ تقسیم ہوا ہے۔
سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ چارج شیٹ دی گئی کہ میں نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اعتماد کھو دیا ہے تاہم انھیں اس کے سوا کوئی الزام بھی نہ ملا جو مجھ پر لگایا جاتا۔
ان کا کہنا تھا عمران خان کی کرپشن اور احتساب کے خلاف جنگ رہی ہے، انتخابات سے دو سال پہلے تحریک انصاف میں شامل ہوا تھا، انتخابات کے بعد مجھے جماعت کی قیادت نے ہی وزیر اعظم بنایا۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر بنانے پر عمران خان کا شکر گزار ہوں، آزاد کشمیر میں کم عرصے میں بہت ترقیاتی منصوبوں پر کام کیے ہیں اور یہ سب جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے وزیروں کو فارغ کیا اور پھر اپنا راستہ لیا، جمہوری آدمی ہوں اور عمران خان کا ساتھی ہوں، میں نے اپنا جمہوری فیصلہ لیا اور با وقار طریقے سے استعفیٰ دے دیا۔
عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میں نے اپنے منصب سے پہلے استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان کو بھیجا اور پھر اس کے بعدصدر آزاد کشمیر کو بھجوایا ہے۔
Comments are closed.