حساس ادارے کے افسر پر تشدد، لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق ، حافظ نعما ن گرفتار
لاہور( زمینی حقائق ڈاٹ کام )لاہور میں حساس ادارے کے افسر پر تشدد، لیگی رہنما خواجہ سلمان رفیق ، حافظ نعما ن گرفتار کر لئے گئے، گارڈ ز کے زریعے افسر کو پٹوانے کاالزام ہے۔
لاہور میں تشدد کیہ یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جہاں حساس ادارے کے افسرمیجرحارث پرتشدد کے الزام میں لیگی رہنما کے چار گارڈز کو گرفتار گیا تھا اب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان اور حافظ نعمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے بھائی مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو تشدد کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کی ایما پرحارث کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ملزمان کی ایما کے بغیرملازمین تشدد نہیں کرسکتے تھے، حافظ نعمان اور سلمان رفیق ایک ساتھ اگلی گاڑی میں موجود تھے۔
*قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کی پریس کانفرنس.
قائمقام سی سی پی او شہزادہ سلطان کی ایک حاضر سروس افسر پر سیاسی جماعت کے چار پرائیویٹ گارڈز کے تشدد اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری بارے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کر ہیں۔ pic.twitter.com/6YyexIeQ9R— Capital City Police Lahore Official (@CcpoLahore) April 14, 2022
قائم مقام سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس نے گزشتہ شب ہی حاضر سروس افسر پر تشدد کرنے والے سیاسی رہنما کے 4 پرائیوٹ گارڈز کو گرفتار کرلیا تھا۔
واقعہ کے بعد ملزم خواجہ سلمان رفیق اورحافظ نعمان گرفتاری کے لیے تھانہ گارڈن ٹاؤن پہنچے تاہم انھوں نے پہلے میڈیا کو خبر کی اور خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کل میں حافظ نعمان صاحب کے گھر جا رہا تھا، میرے پیچھے گاڑی تھی جس میں پی اے اور گارڈ تھا ۔
خواجہ سلمان رفیق کے مطابق وہ گھر پہنچ گئے لیکن گاڑی گھر نا پہنچی، مجھے کال آئی کہ ایک کار ہے جس میں ایک شخص نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا اور بدتمیزی کی۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ہوا بعد میں ہوا، ہم مذمت کرتے ہیں ، حارث صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہے، ہم نے اس ملک کو چلانا ہے، ہم نے اپنے اداروں اور عدالتوں کا احترام کرنا ہے، جنھوں نے یہ کیا ان کو قانون کے حوالے کردیا۔
Comments are closed.