شہبازشریف ن لیگ کا کیا وعدہ پورا کریں ‘ہزارہ’کو صوبہ بنائیں، صوبہ ہزارہ تحریک
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)شہبازشریف ن لیگ کا کیا وعدہ پورا کریں ‘ہزارہ’کو صوبہ بنائیں، صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماوں کا مطالبہ، پی ٹی آئی سمیت تمام حکومتوں نے صوبہ ہزارہ بنانے کاوعدہ کیا لیکن اس پر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔
ان خیالات کا ہزارہ چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا، ہزارہ کے شہدا کی یاد میں 12 اپریل کو تجدید عہد کا دن قرار دیاگیا۔
صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماوں نے یاد دلایا کہ اس م مقصد کیلئے 7افراد نے ایبٹ آباد میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے یہ وہی تحریک ہے، یہ خون ہم سمیت ہزارہ میں بسنے والے ایک کروڑ افراد پر قرض ہے کہ ہم یہ مشن کامیاب کرکے پیچھے ہٹیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کو آرڈی نیٹر سید رفیع اللہ شیرازی، سید گل بادشاہ،سید جنید قاسم ،قاری محبوب الرحمن،چوہدری ماجد مختار، سید تبارک شاہ،قاضی محمد صادق، سید ریاض علی شاہ بھی موجود تھے۔
چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہزارہ وہ خطہ ہے جس نے سب سے پہلے صوبوں کی جدوجہد شروع کی لیکن ہماری آواز پر توجہ نہیں دی گئی، انھوں نے متحدہ حکمران اتحاد کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اب آپ کے پاس موقع ہے صوبہ ہزارہ بنا کر عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں۔
انھوں نے کہا کہ ہم بیداری عوام مہم بھی جاری رکھیں گے۔اور ہر ضلعے میں کنونشن منعقد کریں گے اور ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں بھی احتجاج کریں گے۔
سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ اگر معیشت کو کامیاب بنانا ہے تو ہزارہ کو صوبہ بنایا جائے۔ہزارہ کے نئے ڈیم نئے صوبے کو بھی تقویت دیں دے اور ملک کو بھی مستحکم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ 4 کروڑ پر بھی چار صوبے تھے اور اب 22 کروڑر پر بھی چار صوبے ہیں۔
سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہم اس کاز کے ساتھ مخلص ہیں اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ عوام کو ان کا حق ملے۔مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہم ہزارہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
سجاد قمر نے کہا کہ اگرچہ آج حکومت اور اپوزیشن کی کشمکش کے حوالے سے قیادت شدید مصروف تھی۔لیکن ہم اپنے شہدا ء کو نہیں بھولے۔پورے ملک میں شہدا کے قرآن خوانی کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہزارہ صوبہ کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی ،نیشنل پریس کلب میں تقریب کے آغاز پر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی ،قاضی محمد صادق نے شہدا ء ہزارہ کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
Comments are closed.