نور عالم و مصطفیٰ نواز نے لوٹا کہنے پر شہری کو فٹبال بنا لیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) نور عالم و مصطفیٰ نواز نے لوٹا کہنے پر شہری کو فٹبال بنا لیا منحرف رکن اسمبلی پر جملہ کسنے والے شہری کو رکن اسمبلی نورعالم اور سینیٹر مصطفی نواز کمال نے تشدد کا نشانہ بنایا موقع پر موجود لوگوں نے بیچ بچاو کرایا۔
افطاری کےلئے ہوٹل کے ہال میں موجود فیملیز خاص کر خواتین لڑائی مارکٹائی سے خوفزدہ ہوگئیں،نور عالم کو لوٹا کہنے پر منحرف رکن آگ بگولہ ہوئے۔
تشدد کا یہ واقعہ اسلام آباد کے ہوٹل میں پیش آیا، عینی شاہد کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم کو دیکھ کر شہری نے لوٹا لوٹا کہہ کر فقرہ کسا پہلی بار اسے چپ کرنے کا کہا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جب دوبارہ لوٹا کہا تو رکن اسمبلی نے اٹھ کر اسے پکڑا اور مارنا پیٹنا شروع کردیا، پہلی بارموقع پر لوگوں نے بیچ بچاو کرکے نور عالم کو پیچھے ہٹایا۔
پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور نور عالم خان کا میریٹ ہوٹل میں افطاری کے دوران ایک بزرگ پر تشدد ۔ لاتے گھونسے مار کر بزرگ شہری کو نڈھال کردیا۔ pic.twitter.com/EnhNl00qHc
— Rizwan Ahmed Ghilzai (@RizwanGhilzai) April 12, 2022
اس دوران پیپلزپارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر سب کے روکنے کے باوجود اسی شخص پر پل پڑے۔۔۔ ان کے گھونسے سے شہری زمین پر گرگیا۔
لڑائی جھگڑے کے باعث افطاری کےلئے آئے کئی افراد ڈسٹرب ہوئے، ہوٹل کا عملہ بھی بیچ بچاو کرتا رہا اور انھوں نے ہی تشدد کا شکار ہونے والے شہری کو بچا کر باہر نکالا.
جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت فیصل کریم کنڈی اورندیم افضل چن بھی موقع پر موجود تھے، شہری کو زودکوب کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے.
Comments are closed.