گمراہ کن مہم سے ادارے اور عوام میں خلیج پیدا کی جارہی ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاک فوج کے خلاف پرو پیگنڈا مہم کاسخت نوٹس لے لیاگیا۔۔۔ ترجمان پاک فوج نے کہا بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں.

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق فارمیشنز کمانڈر کانفرنس کے شرکا نے گمراہ کن مہم کا نونٹس لیا۔۔۔ پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے لیے کھڑی ہوئی ہے۔بعض عناصر ادارے او ر عوام کے درمیان فاصلے چاہتے ہیں۔

قومی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے۔۔۔۔ پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے لیے کھڑی ہوئی ہے۔۔۔۔۔ہمیشہ بلا امتیاز ریاستی اداروں کا تحفظ کرتی رہے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت فارمیشنز کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں تمام کور کمانڈرز، اسٹاف آفیسرز اور فارمیشنز کمانڈرز نے شرکت کی۔

 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شرکا کو پیشہ ورانہ امور، نیشنل سیکیورٹی چیلنجزسے آگاہ کیا گیا، روایتی اورغیرروایتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پربھی غور کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، کور کمانڈرز کا افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمیشہ ریاستی اداروں کے لیے کھڑی ہوئی ہے، پاک فوج ہمیشہ بلا امتیاز ریاستی اداروں کا تحفظ کرتی رہے گی، فورم کے شرکا کا عسکری قیادت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شرکا کا پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کا سخت نوٹس لیا گیا ہے، بعض عناصر گمراہ کن مہم کے ذریعے ادارے اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں قومی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے۔

Comments are closed.