خواجہ سعد رفیق کی فواد چوہدری سے تخلیہ میں ملاقات،شفقت محمود بھی آ ملے
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)خواجہ سعد رفیق کی فواد چوہدری سے تخلیہ میں ملاقات،شفقت محمود بھی آ ملے ،مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے حکومتی بنچوں پر آ کر ملاقات کی۔
قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا اور آدھا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
اجلاس کے وقفے کے دوران خواجہ سعد رفیق وفاقی وزرا فواد چوہدری اور شفقت محمود سے گپ شپ کے لیے حکومتی بنچز پر آگئے۔ خواجہ سعد رفیق فواد چوہدری کی نشست پر آئے اور انہیں نشست سے اٹھاکر الگ نشست پر بیٹھ گئے۔
اسمبلی اجلاس میں وقفہ؛ فواد چوہدری کے بعد شفقت محمود بھی رازونیاز کیلئے خواجہ سعد رفیق کے پاس آ گئے 😀
وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد ووٹنگ ابھی ہونا باقی ہے۔ pic.twitter.com/LwQMp1kId2— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 9, 2022
اجلاس کے دوران چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین ایک بار پھر اپوزیشن والوں کے ساتھ نظر آئے اور اس دوران بلاول بھٹو بھی چوہدری شجاعت کے بیٹے سالک حسین کا شکریہ ادا کرنے ان کی نشست پر پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک طرف فواد چوہدری کے حوالے سے تبصرے ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق کے بارے میں بھی اطلاعات ہیں کہ وہ ن لیگ کے نئے فیصلوں کے حوالے سے مطمئن نہیں ہیں۔
Comments are closed.