ہم کہیں نہیں جارہے ،نہ شہباز شریف اچکن پہنچ سکیں گے،عمران خان
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے ہم کہیں نہیں جارہے ،نہ شہباز شریف اچکن پہنچ سکیں گے،عمران خان نے کہااستعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بناناہے اور یہ سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں قانونی، سیاسی کمیٹی کے ساتھ ساتھ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کی ، آئندہ کی حکمت عملی پر ارکان کی تجاویز لیں ، اور انھیں بتایا کہ ہم استعفے دے کر سازش کامیاب نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اچکن نہیں پہن سکیں گے ہم کہیں نہیں جارہے، استعفے دینے کا مطلب سازش کامیاب بنانے کے مترادف ہوگا، میں کسی صورت حکومت گرانے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دوں گا۔
انصاف نے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کے تمام اضلاع میں جلسے کرنے اور عوام کو حکومت کے خلاف سازش سے متعلق اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا اراکین نے خط کی رازداری اور عدالتی حکم کی روشنی میں تجاویز دیں۔
وزیراعظم نے کہا منتخب حکومت کو گرانے کے لیے بیرونی سازش کی گئی، عوام نے دیکھ لیا کہ سب چور ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہوگئے، اپوزیشن عوام میں جانے سے گھبرا گئی ہے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ہیں، ان کا ہر سطح پر مقابلہ کروں گا۔
وزیراعظم نے موجودہ صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے وزیراعظم کے فیصلوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وزیراعظم جو حکم کریں گے ہم آپ کے ساتھ ہیں،ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم سے موجودہ صورتحال میں آپشنز پر سوالات کیے۔
عمران خان نےاپنے ارکان کو ہدایت دی کہ آپ لوگ حلقوں میں جائیں، اپنے لوگوں کو اس سازش سے آگاہ کریں، یہ سارے مل کر بھی ہمیں نہیں روک سکتے کیوں کہ قوم ہمارے ساتھ ہے۔
کپتان کی عدالتی فیصلے کے بعد حکمت عملی، چار اجلاس، قوم سے خطاب ، استعفے زیر غور، ان اجلاسوں میں عدالت کے سیاسی و قانونی پہلووں پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجاویز سامنے آئی ہیں جن کے مختلف پہلووں پر غور کیا جارہاہے۔
سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں پرویز خٹک،اسد عمر،فواد چوہدری،شیخ رشید ، حماد اظہر،فرخ حبیب،شوکت ترین،بابر اعوان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تجاویز پر غور ہوا۔
وزیراعظم کی عوامی مہم سے متعلق بھی مشاورت کی گئی اور قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے۔
سیاسی اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قانونی ٹیم کی مشاورتی بیٹھک ہوئی ، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دی گئی اور قانونی نکات کا جائزہ لیا گیا۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس اور کابینہ کے اجلاس میں بھی وزیراعظم رفقائے کار کی تجاویز لیں گے ، شام کو وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب بھی کریں گے ، گزشتہ روز وہ آخری بال تک لڑتے رہنے کا کہہ چکے ہیں۔
دوسری طرف وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی عدالتی فیصلے پر مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام طاقتیں بے نقاب ہو چکی ہیں اور قوم کو سب پتہ ہے جو ہورہاہے، انھوں نے ایک بار پھر استعفے دینے کا مشورہ دیا۔
Comments are closed.