چین کا پاکستان کی کشیدہ سیاسی صورت حال پر اہم بیان سامنے آ گیا
بیجنگ ( ویب ڈیسک) چین کا پاکستان کی کشیدہ سیاسی صورت حال پر اہم بیان سامنے آ گیا ہے جس میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہے۔
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال حال سے سی پیک متاثر نہیں ہو گا۔چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ انہیں امید ہے پاکستان میں سیاسی صور تحال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی،چین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون چین پاکستان اقصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگا۔
چینی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیاہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات پر مضبوط ہیں۔
چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں ،چین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بیجنگ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چینی حکومت نے کہا تھا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں؟
جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ہمسایہ ملک ہے، چین امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
Comments are closed.