مفتی محمود کو قومی اسمبلی کی سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا، چوہدری شجاعت
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر اظہار ناپسندندگی، کہا پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا ایسا تو ہو جاتاہے مفتی محمود کو قومی اسمبلی کی سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا، چوہدری شجاعت کا بیان۔
چوہدری شجاعت حسین کے بیان میں کہا گیاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو جارحانہ انداز میں پیش کیا، وہ قومی اسمبلی فلور پر اپنے والد سے کیا گیا سلوک یاد رکھیں، ان کے والد کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس واقعے میں مفتی محمود زخمی بھی ہوئے تھے، اس طرح کا کوئی واقعہ پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں آیا، پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اسمبلیوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو حل کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے،ق لیگ کے سربراہ نے کہا ن لیگ کے ممبران نے اسمبلی کے اندر قیمتی اشیاء کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، جب تک ہال کی مرمت نہیں کی جاتی ایوان اجلاس کرنے کے قابل نہیں۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا پانچ مرتبہ اسمبلی ممبر رہا، واقعات ہوجاتے ہیں یہ تو معمولی بات ہے، ممبران کو اپنے لیڈروں کی اس حد تک جاکر اطاعت نہیں کرنی چاہیے، لیڈر اپنے مقصد کیلئے ان سے دوسرے ممبران کو گالیاں دلواتے ہیں۔
واضح رہے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ عمران خان نے ملک کے اندر آئینی بحران پیدا کردیا ہے، تحریک انصاف کے نوجوانوں کو بھڑکایا جارہا ہے، آئمہ اور خطباء اپنے خطبوں میں عمران خان کی آئین شکنی پر بات کریں۔
Comments are closed.