ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ صاحب مبارک ہو
لاہور( ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو نجی ہوٹل میں اسمبلی کے علامتی اجلاس میں اکٹریتی ارکان کی حمایت ملنے پر طنزکا نشتر چلایا۔
سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے حمزہ شہباز کو ہوٹل کا وزیر اعلیٰ قرار دے دیا۔
متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کثرت رائے سے قائد ایوان منتخب ہوئے، اجلاس میں حمزہ شہباز کے لیے وزارت اعلیٰ کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر حمزہ شہباز پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلیٹیز ہوٹل کا وزیر اعلیٰ بننے پر حمزہ صاحب مبارک ہو۔
لاہور میں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے بے اختیار ہونے پر جب پنجاب اسمبلی کو لگے تالے تو لیگی رہنماوں نے پاورشو کےلئے ہوٹل کا رخ کیا اور جہاں ان کے اتحادیوں کا اجلاس ہوا۔
لاہور کے نجی ہوٹل میں ہونے والے اس اجلاس میں جب دوسو ارکان نے حمزہ کی حمایت میں ووٹ دیا تو مریم نواز نے خوشی سے اپنے کزن کو گلے مل کر مباکبار دی اور جیت پر خوشی کااظہار کیا۔
حمزہ شہباز نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی دیکھ لو اکثریت کس کے ساتھ کھڑ ی ہے، انھوں نے کہا آپ کا وقت گزر چکاہے اب غیر آئینی اقدامات کے زریعے بھاگ رہے ہو.
Comments are closed.