روسی صدر پیوٹن نے امریکا و برطانیہ سمیت کئی ممالک پرویزا پابندیاں لگا دیں
ماسکو(ویب ڈیسک) روسی صدر پیوٹن نے امریکا و برطانیہ سمیت کئی ممالک پرویزا پابندیاں لگا دیں،ولادی میر پیوٹن نے ان ممالک کو دوست ممالک کی فہرست سے بھی نکال دیاہے۔
اس حوالے سے غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو غیر دوست ممالک قرار دے کر ویزا پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے ویزا پابندی کے حکم نامے پر دستخط کئے گئے ہیں جن ممالک پر پابندی لگائی گئی ہیں ان کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں ناروے، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک ، آئس لینڈ، البانیہ، اندورا، آسٹریلیا، برطانیہ، جرسی، انگولیا، برٹش ورجن آئی لینڈز، جبرالٹر، کینیڈا، موناکو، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا، سان مارینو، شمالی مقدونیہ، سنگاپور، امریکا، تائیوان، یوکرین، مونٹی نیگرو سوئٹزرلینڈ اور جاپان شامل ہیں۔
روسی صدر کے علاوہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے روس کیخلاف براہ راست مکمل ہائبرڈ وار مسلط کردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مغرب کی اس محاذ آرائی کی وجہ ڈھکی چھپی نہیں، وہ روسی معیشت، ملکی سیاسی استحکام کو نقصان پہنچا کر روس کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین حملے کے بعد روس پر پابندیاں لگانے والے ممالک کو ’غیردوست‘ ممالک کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے اور ان ممالک کے شہریوں کو روس میں داخلے کیلئے سخت شرائط سے گزرنا ہوگا۔
اس کے خلاف روس 52 دوست ملکوں کے ساتھ پروازیں دوبارہ شروع کرے گا روس کا 9 اپریل کے بعد سے 52 ملکوں پرعائد پروازوں کی پابندی ختم کرنے کا ارادہ ہے.
روس نے کورونا پابندیوں کے باعث ان ملکوں سے پروازوں کی آمدورفت پر پابندی لگائی تھی.
Comments are closed.