سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل کی آرمی چیف سے ملاقات
راولپنڈی (زمینی حقائق ڈاٹ کام) سابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کیلئے جی ایچ کیو میں ملاقات، باہمی دلچسپی، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا، زلمےخلیل زاد کا پاکستان کیساتھ ہر سطح پر تعاون میں کردار ادا کرنے کا عزم۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امریکہ کے سابق نمائندہ خصوصی نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں بطور کلیدی مقرر خطاب کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے افغانستان میں ممکنہ انسانی بحران کو روکنے کے لئے عالمی برادری پر مخلصانہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کیا، زلمے خلیل زاد نے علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کے کردار اور کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا، انہوں نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کا موقع ملنے پر بھی شکریہ ادا کیا.
Comments are closed.