عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور، کابینہ تحلیل، پنجاب اسمبلی کا کل اجلاس طلب
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام)گورنر پنجاب چوہدری سرور نے عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کر لیا، کابینہ تحلیل، پنجاب اسمبلی کا کل اجلاس طلب کر لیا گیا.
عثمان بزدار ساڑھے تین سال سے زائد عرصے تک وزارت اعلیٰ کےعہدے پر رہنےکےبعد آج باضابطہ طورپرمستعفی ہوگئے۔ان کا استعفیٰ گورنر پنجاب نے منظورکرلیا۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 اپريل کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس کے ایجنڈے میں نئے وزیر اعلی کا انتخاب شامل ہے۔عثمان بزدار کا استعفیٰ منظورہونےکے بعد تحريک عدم اعتماد غيرموثر ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعرات کو راولپنڈی میں آخری سرکاری تقریب میں شرکت کی تھی۔ عثمان بزدار نےاپنا سرکاری دفترجمعرات کوخالی کردیا تھا۔
وزيراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد گورنرہاؤس نےاسمبلی سيکرٹريٹ کوآگاہ کردیاہے،کل سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہو گا، پرویز الٰہی حکومتی امیدوار ہیں.
واضح رہے کہ عثمان بزدارنے3روزقبل استعفیٰ وزيراعظم عمران خان کوپيش کيا تھا۔ عثمان بزدار کے مستعفیٰ ہونے پر اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کو پی ٹی آئی کی جانب سے نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا۔
دوسری طرف علیم خان گروپ نے (ق) لیگ کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ووٹ دینے سے انکار کردیا تھا اور نمبرز گیم پر مقابلہ جاری ہے.
Comments are closed.