قومی اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد پر بحث کے بغیر ہی 3اپریل تک ملتوی کردیاگیا

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) قومی اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد پر بحث کے بغیر ہی 3اپریل تک ملتوی کردیاگیا،اپوزیشن ارکان اسپیکر کے سامنے احتجاج کرتے رہ گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سوا گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا ، تلاوت کے بعد اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو بابر اعوان نے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس کے باعث اجلاس ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی۔

یہ تحریک ووٹنگ کے بعد مسترد کردی گئی ،اس کے بعد وقفہ سوالات میں شازیہ مری اور روحیل اصغر سمیت اپوزیشن اراکین کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر سے ایک ہی سوال کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب کی جائے گی۔

اس دوران اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد پر فوری ووٹنگ کا مطالبہ کیا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی وقفہ سوالات کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا اراکین سوالات پوچھنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہے، اس لیے قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل بروز اتوار دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کیا جاتا ہے۔

جاری ہے۔

Comments are closed.