وزیراعظم نے اپنے ارکان کو عدم اعمتاد اجلاس میں شرکت سے روک دیا
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم نے اپنے ارکان کو عدم اعمتاد اجلاس میں شرکت سے روک دیا،عمران خان نےتحریک انصاف کے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
وزیراعظم کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی بھی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔
خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز کے اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کی طر ف سے لکھا گیاہ خط تمام اراکین کو انفرادی طور پرارسال کردیا گیا ہے۔
اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں عدم اعمتاد کی قرارداد گزشتہ روزاپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیش کی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے قرار داد کے حق میں موجود ارکان کی تعداد 161 بتائی اور ساتھ ہی اس پر بحث جمعرات 31 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کردیا تھا،قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر 3 دن کے بعد اور 7 دن کے اندر ووٹنگ کرانا لازمی ہے.
Comments are closed.