پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی فوج کی حمایت میں قرارداد
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی فوج کی حمایت میں قرارداد جمع کرائی گئی ہےجس میں سوشل میڈیا میں فوج مخالف مہم کی مذمت کی گئی ہے۔
یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرروائی گئی ہے۔قرار داد میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ حکمراں جماعت اداروں کے سربراہان کے خلاف کردارکشی کی مہم چلا رہی ہے، وزیر اعظم بھی مودی کی خارجہ پالیسی کی تعریفیں کررہے ہیں۔
قرارداد کے متن کے آخر میں لکھا گیا ہے کہ ایف آئی اے فوج کے خلاف چلائی جانے والی اس مہم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔
قرار داد میں یہ بھی کہا گیاہے کہ یہ ایوان افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ساڑھے تین برسوں میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کے طرف سے اس طرح کی کوئی قرارداد کسی بھی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔
سیاسی مبصرین اس قرارداد کو اس لیے بھی اہم سمجھ رہے ہیں کہ پہلے اس طرح کی قراردادیں اسمبلی فلور پر تحریک انصاف لےکر آتی رہی ہے۔
سیاسی جماعتیں اپنے بیانیے میں فوج کی جگہ ہمیشہ رکھتی ہیں لیکن اس کو استعمال کب کرنا ہے یہ صورت حال پر منحصر ہوتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے بالکل ایسی ہی ایک قرارداد مارچ 2014 میں پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی تھی.
Comments are closed.