حکومت اور اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسوں کی اجازت نہ ملی

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) حکومت اور اپوزیشن کو ریڈزون میں جلسوں کی اجازت نہ ملی، ضلعی انتظامیہ نے دونوں کو جلسوں کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ریڈ زون میں دفعہ ایک سو چوہالیس نافذ ہے۔

تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کوڈی چوک پر27مارچ کے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی جب کہ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے دونوں کی درخواستوں پر غور کے بعددونوں کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیاہے کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈگراؤنڈاوراپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کا آپشن دیاہے۔ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 کانفاذہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ دونوں فریقین کی طرف سے ایک ہی جگہ جلسہ کرنے سے تصادم کا خدشہ ہے جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں،ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سکیورٹی مسائل ہوں گے۔

انتظامیہ نے اپوزیشن اورحکومت کوجلسے کی جگہ کے انتخاب کے بعدآگاہ کرنے کی ہدایات کردیں، پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی درخواست دیدی جس پر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کردی۔

Comments are closed.