سندھ میں چوتھے گورنر راج کی بازگشت، وزیر اعظم کو مشورہ مل گیا

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) سندھ میں چوتھے گورنر راج کی بازگشت، وزیر اعظم کو مشورہ مل گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ لارجز میں کسی کی جان کو کوئی خطرہ نہیں، سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت ہورہی ہے.

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اچھا ہوا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہوگیا، اسی لئے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، سندھ ہاوس میں جو ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں وزیراعظم سندھ میں گورنر راج لگا سکتے ہیں، اب انکی مرضی ہے.

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے کیلئے سمری کی تیاری پر مشاورت کا عمل جاری ہے، یہ بھی تجویز ہے کہ آرٹیکل 234 کا استعمال کیا جائے تاکہ اقدام چیلنج نہ ہو سکے.

سندھ میں اس سے قبل 3 مرتبہ گورنر راج نافذ ہو چکا ہے جبکہ خود پیپلزپارٹی 2009 میں وزیراعلیٰ شہباز شریف کے خلاف اور 2013 میں بلوچستان میں گورنر راج نافذ کر چکی ہے.

Comments are closed.