پاکستان میں کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان میں کورونا کے حوالے سے عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئیں، وفاقی حکومت نے باضابطہ اعلان کردیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک میں تقریباً دو سال سے عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا۔
اسد عمر نے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور کورونا کے حوالے سے تمام پابندیوں کوختم کررہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہےجب کہ وبا ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کورونا فری ہونے کے قریب ہے جس کے باعث شادی، انڈور ڈائننگ سمیت مارکیٹوں میں عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے حکومت نے انسداد کورونا کے ادارے این سی او سی کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.
Comments are closed.