حکومت گرانےکیلئےلوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش ہورہی ہے، وزیراعظم
حافظ آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کیلئے سیاست میں آیا ہوں،آلو ٹماٹر کی قیمت لگانے نہیں آیا، وزیراعظم نے کہا لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے حافظ آباد کے جلسہ سے خطاب میں نوجوانوں کا خون گرمایا، انھیں بتایا کہ قومیں کیسے خودار بن کر اوپر آتیں ہیں، انھوں نے کہا کہ جو لوگ مغرب کے جوتے پالش کرتے ہیں وہ الٹا انھیں حقارت سے دیکھتے ہیں۔
میں نے مغرب کے خلاف بات کی تو ہمارے ہاں ہی لوگوں کو تکلیف ہوئی ، حالانکہ میں نے یہی باتیں برطانیہ میں 20سفیروں کے سامنے کیں تھیں کہ میں اپنے لوگوں پر ڈرون اٹیک کی اجازت نہیں دے سکتا، کیا آپ مجھے لندن میں بیٹھے دہشتگرد پر حملے کی اجازت دیتے ہیں؟
عمران خان نے کہا کہ قوم جب تک برائی اور ظلم کے خلاف کھڑی نہ ہو ئی تو یہ بڑھتارہے گا،وزیراعظم نے کہا پاکستان بنانے کا مقصد پتا نہیں ہوگا تو ہم ایک قوم نہیں بن سکتے، ہمیں عظم قوم بننا ہے تو اچھائی کا ساتھ دینا ہے۔
مجھے یورپی یونین کے 20 سے زائد سفیروں نے کہا آپ ڈرون حملوں کی مخالفت کیوں کر رہے۔ میں نے کہا آپ نے 30 سالوں سے لندن میں ایک دہشت گرد بٹھایا ہے۔ کیا آپ ہمیں اجازت دیں گے ڈرون اٹیک سے اسے لندن میں مار دیں؟ اگر نہیں تو کیا ہم آپکے کـمّـی ہیں جو ادھر اٹیکس کر رہے ہو۔@ImranKhanPTI pic.twitter.com/9gJhJeYn0s
— Zeeshan Imran (@zeeshanimranpti) March 13, 2022
عمران خان نے کہا کہ 25 سال سے اپنی قوم میں تبلیغ کر رہا ہوں، مغرب میں رکن پارلیمنٹ کا ضمیر خریدنے کی کسی میں ہمت نہیں،حکومت گرانےکیلئےلوگوں کا ضمیر خریدنے کی کوشش ہورہی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کوئی پیسے کے زور پر ایساکرے تو قوم مقابلہ کرتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ میں اس لیے سیاست میں نہیں آیا تھا کہ آلو اور ٹماٹر کی قیمت پتہ کروں، میں سیاست میں صرف پاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کے لیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لیڈر کبھی کسی کے سامنے جھکتا نہیں ہے، یورپی سفیروں نے خط لکھا روس کی مذمت کریں، میں نے یورپی سفیروں پر صحیح تنقید کی، یہ سفارتی آداب کے خلاف ہے کہ سفیر کھلا خط لکھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں نے پوچھا بھارت کو اس طرح خط لکھنے کی جرات ہے؟ میرے اس بیان پر فضل الرحمان نے کہہ دیا عمران خان نے بڑا ظلم کردیا ہے،اُن کا کہنا تھا کہ یہاں کا وزیراعظم امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو اُسکی کانپیں ٹانگ رہی ہوتی ہیں، ہاتھ میں پرچی ہوتی ہے، کہیں منہ سے کچھ غلط نہ نکل جائے۔
جو مغرب کے جوتے پالش کرتا ہے وہ اسے حقارت سے دیکھتے ہیں، جو قوم اپنی عزت نہیں کرتی دنیا اسکی عزت نہیں کرتی۔ وزیراعظم عمران خان
#میں_تمھارے_ساتھ_ہوں pic.twitter.com/30fd5XC410— PTI (@PTIofficial) March 13, 2022
عمران خان نے کہا کہ کوئی گورا آتا ہے تو شہباز شریف جلدی سے ٹائی سوٹ پہن لیتا ہے، وہ بھی کہتا ہے عمران خان نے انگریز پر تنقید کرکے ظلم کردیا، بلاول کہتا ہے عمران نے پاکستان پر ظلم کردیا، میں ان سب سے بہتر مغرب کو جانتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جو انگریزوں کے جوتے پالش کرتے ہیں وہ انہیں حقارت سے دیکھتے ہیں، جو اپنے قوم کے لیے کھڑے ہوتے ہیں، مغرب ان کی عزت کرتا ہے، 2008 سے 18 تک 400 سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے، آصف زرداری اور نواز شریف ایک مرتبہ بھی کچھ نہیں بولے۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے امریکا، برطانیہ جاکر ڈرون حملوں کے خلاف بات کی، 20 سفیروں نے مجھ سے کہا کہ آپ ڈرون کی کیوں مخالفت کیوں کرتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ میں نے کہا لندن میں ہمارا ایک دہشت گرد 30 سال سے بیٹھا ہے، آپ اجازت دیں گے، ہم ڈرون سے اسے مار دیں، ہم آپ کے کمی ہیں کہ آپ یہاں آکر ڈرون حملے کریں۔
Comments are closed.