حریم شاہ کا بلاول بھٹو کے دفاع میں ویڈیو پیغام، قرآن کے حوالے دیئے

فوٹو: فائل

لاہور( ویب ڈیسک) سیاستدانوں کے ساتھ ویڈیوز بنا کر مشہور ہونے والی ٹک ٹاکرحریم شاہ کا بلاول بھٹو کے دفاع میں ویڈیو پیغام، قرآن کے حوالے دیئے،بلاول سے اظہار محبت بھی کیا۔

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹوزرداری کے زبان پھسلنے پر’کانپیں ٹانگ’رہی ہیں کو انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔

حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے والوں پر تنقید کی بلکہ غصے کااظہار بھی کیا،ن کا کہنا ہے کہ غلطی کسی سے بھی سرزد ہوسکتی ہے اور بلاول بھٹو کی طرح گڑ بڑ کوئی بھی کرسکتا ہے۔

سیاستدانوں کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو بنانے والی حریم شاہ نے کہا اگر ہم مسلمان ہوتے ہم نے سورہ حجرات پڑھی ہوتی یا پھر ہمیں تھوڑی سی شرم ہوتی تو ہمیں پتہ ہوتا یوں کسی کا مذاق اڑانا اچھی بات نہیں ہے۔

http://

ٹک ٹاکر نے کہا ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بہت اچھی اردو بولتا ہوں، میرے خیال میں کسی کو بھی اتنی اچھی اردو نہیں آتی پھر چاہے وہ کوئی بھی سیاستدان ہو، غلطی تو ہر دور میں کسی نہ کسی سے ہوئی ہے۔

حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کا مذاق ہم اس لیے اڑاتے ہیں کیوں کہ وہ باہر سے پڑھے ہوئے ہیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہی انسان سیکھتا ہے، میری نظر میں بلاول کی اردو سب سے منفرد اور اسٹائل بھی مختلف ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلاول کے لیے تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کہ ایک نوجوان اور بہت خوبصورت انسان آگے آرہاہے جو کہ ان شاء اللہ مستقبل میں پاکستان کا وزیراعظم ہوگا، جن سیاستدانوں نے بلاول کا مذاق اڑایا انھیں شرم آنی چاہیے۔

کسی کانام لئے بغیر حریم شاہ نے کہااتنے بڑے عہدوں پر بیٹھ کر ایک معصوم، نوجوان کا مذاق اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہیے،آخر میں کہا
میری سپورٹ بلاول کے ساتھ ہے اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں، بلاول ہی ہمارے اگلے وزیراعظم ہیں۔

Comments are closed.