تحریک عدم اعتماد ناکام بنا دیں گے،یہ ان کی آخری کوشش ہوگی ،وزیراعظم
فوٹو: فائل
اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام)تحریک انصاف کی سینئر قیادت کے اجلاس میں عمران خان نے کہا ہم اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام بنا دیں گے،یہ ان کی آخری کوشش ہوگی ،وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن میڈیا کے زریعے نفسیاتی حربے آزما رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا شرکاء نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا ۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا میں اپوزیشن کی بلیک میلنگ یا دباو میں آنے والا نہیں ہوں،ان کاکہنا تھا کہ میں وہ کپتان ہوں جو کہ آخری بال تک مقابلہ کرتاہے ، اس چیلنج کا بھی سامنا کیا جائے گا۔
اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام تر دعووں کے باوجود اپنے ارکان اسمبلی اور اتحادیوں پر یقین ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں اور اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں ان کے بارے میں اپوزیشن ہی دعوے کررہی ہے تاکہ پراپیگنڈا سے حکومت غلطی کرے۔
عمران خان نے کہا اپوزیشن کیوں ایسا کررہی ہے سب جانتے ہیں، اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے تمام دعوے جھوٹے ہیں لوگ ان پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں جو حکومتوں میں رہ کر ناکام رہے ملکی معیشت تباہ کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں ہدایت کی کہ حکومت میں شامل لوگوں کے تحفظات دور کریں، ہم ناراض لوگوں کو منا لیں گے ، مجھے اپنے ارکان اسمبلی پر مکمل بھروسہ ہے۔
Comments are closed.