سعودی عرب نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی مسجد الحرام داخلے کی اجازت دیدی
فوٹو: فائل
ریاض ( زمینی حقائق ڈاٹ کام) سعودی عرب نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کی مسجد الحرام داخلے کی اجازت دیدی،بچے والدین کے ہمراہ
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آ سکیں گے۔
اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو اپنے والدین اور رشتہ داروں کے ہمراہ آنے کی اجازت دینے کااعلان کیاہے۔
ترجمان وزارت حج و عمرہ انجینیئر ھشام بن عبدالمنعم بن سعید نے السعودیہ چینل سے گفتگو میں کہا کہ عمرہ اجازت نامے اور ریاض الجنہ مسجد نبوی میں نماز کے اجازت نامے کم از کم پانچ برس کے بچوں کو جاری ہوں گے۔
ترجمان وزارت حج و عمرہ نے اس دوران یہ بھی وضاحت کی ہے کہ اب جبکہ نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کی پابندی ختم کردی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب نماز کے لیے اجازت نامے کی شرط ختم کردی ہے تو ایسے میں عمرہ زائرین کے ہمراہ آنے والے بچوں کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں آنے کی اجازت ہوگی ۔
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے ضوابط میں کی جانے والی نرمی اورسماجی فاصلے کی پابندی کے خاتمے کے بعد حرمین شریفین میں مکمل گنجائش کے ساتھ لوگوں کو آنے کی اجازت ہے۔
ماہ رمضان کے دوران عمرہ زائرین کو منظم رکھنے کیلئے عمرہ پرمٹ کا اجرا اور بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد ابھی سے عمرہ کی بکنگ کراسکتے ہیں۔
Comments are closed.