جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا، نواز شریف کو بھگوڑا کہنے سے روکا گیا

تیمر گرہ( زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کا مشورہ جلسہ عام میں سب کو بتادیا، کہا ابھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے بات ہوئی ہے انھوں نے کہا ہے فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا۔

وزیراعظم عمران خان تیمر گرہ لوئر دیر میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے اس دوران جب جلسہ میں ڈیز ل ڈیزل کے نعرے لگے تو وزیراعظم یہ یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے کہاہے میں نے نہیں عوام نے ان کا نام ڈیزل رکھا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے تیمر گرہ جلسہ سے خطاب میں انکشاف کیا کہ انھیں آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہنا، نواز شریف کو بھگوڑا کہنے سے روکا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا انسان جب کسی کے سامنے جھکتا ہے تو وہ اپنی عزت اورغیرت کھو بیٹھتا ہے، قوم کسی کے سامنے جھکتی ہے تو اس ملک کی کوئی عزت نہیں کرتا، جب تک آپ میں غیرت ہے دنیا آپ کی عزت کرے گی۔

http://

انھوں نے اپوزیشن رہنماؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا یہ تھری اسٹوجز ہیں، یہ تینوں اکٹھے ہو گئے ہیں، یہ تینوں وہ لوگ ہیں جو 35 سال سے ملک پر حکومت کر رہے ہیں، دنیا میں اگر سبز پاسپورٹ کی عزت نہیں ہے تو ان تینوں کی وجہ سے۔

جاری ہے

مجھے نواز شریف کے بارے میں بولا گیا کہ اسے بھگوڑا نہ بولو

وزیراعظم نے ایک بارپھر نواز شریف کی پرچی کا بھی ذکر کیا اور کہا نواز شریف امریکی صدر کے ساتھ بیٹھا تھا ہاتھ میں پرچی پکڑی ہوئی تھی، نواز شریف کے ہاتھ میں پرچی اور کانپیں ٹانگ رہی ہیں، نواز شریف اتنا گھبرایا ہوا بیٹھا ہے کہ اس کے آقا ناراض نہ ہو جائے۔

عمران خان نے ایک اور مشورے کا بھی ذکر کر ڈالا اور بولے کہ مجھے یہ بھی بولا گیا کہ اس کو بھگوڑا نہ بولو،انھوں نے کہا بلاول بچے کی کیا بات کروں، اتنا پیسہ خرچ کر کے اسلام آباد آیا، لوگوں نے کہا بلاول کا کیا پیغام تھا انھوں نے کہا کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

http://

عمران خان کا کہنا تھاجس جماعت کے سربراہ کا پیسہ ملک سے باہر پڑا ہو وہ آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنا سکتا، نواز شریف اقتدار میں تھا تو مودی بار بار فوج کو دہشت گرد کہتا تھا، نواز شریف نے ایک بار مودی کے خلاف بات نہیں کی۔

وزیراعظم نے خطاب کے دوران یہ انکشاف بھی کیا کہ نواز شریف نے ترجمان دفتر خارجہ کو کہا کہ تم نے بھارت کے خلاف کوئی بیان نہیں دینا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ملک کا باپ ہوتا ہے، آپ کو عظیم قوم بنانا میرا فرض ہے، نہ میں کبھی کسی کے سامنے جھکا اور نہ آپ کو جھکنے دوں گا، ڈیزل نے پریس کانفرنس کی اور کہا جب ہم اقتدار میں آئیں گے ادارے کو ٹھیک کریں گے، مطلب فوج کو ٹھیک کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا نواز شریف نے کشمیریوں پر ظلم کرنے والے مودی کو شادی میں بلایا، ڈیزل نے امریکی سفارتکار کو کہا میں خدمت کروں گا مجھے ایک موقع دو، ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف زرداری ہے، وہ امریکیوں کو خط لکھتا ہے مجھے میری فوج سے بچالو۔

http://

انھوں سوال کیا کہ کیا ملک کی سب سے بڑی بیماری فوج کو ٹھیک کرے گا؟ چھوٹا شریف کہتا ہے عمران خان نے یورپی یونین کو انکار کر کے بڑا غلط کیا، شہباز شریف بھی ان کو ٹائی پہن کر کہتا ہے سر مجھے موقع دیں میں خدمت کروں گا۔
جاری ہے

Comments are closed.