انصارلاسلام گرفتاری، فضل الرحمان کی کال پر کئی شہرو ں میں سڑکیں بند
فوٹو: اسکرین گریب
کراچی( ویب ڈیسک)انصارلاسلام گرفتاری، فضل الرحمان کی کال پر کئی شہرو ں میں سڑکیں بند ،جے یو آئی ف کے کارکنوں نے احتجاجاً سڑکیں بلاک کر دیں، شہری جگہ جگہ پھنس کررہ گئے۔
کراچی سمیت ملک بھر میں جے یو آئی کے کارکنوں نے احتجاجاً اہم سڑکیں بلاک کیں،اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے تین داخلی اہم شاہراہوں پر جے یو آئی کارکنان کا احتجاج جاری جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
اسی طرح سپر ہائی وے الآصف اسکوائر، حب ریور روڈ، نیشنل ہائی وے، اسٹیل ٹاؤن پر احتجاج کیا جارہا ہے جس کے باعث مسافر بسوں، ہیوی ٹریفک اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
سندھ کے شہر سکھر میں جے یو آئی کے کارکنوں نے قومی شاہراہ پنوعاقل پر اورپریس کلب کے سامنے بھی دھرنا دے کر بیٹھ گئے،دادو میں جے یو آئی کارکنان نے جوہی موڑ پر انڈس ہائی وے کو بلاک کردیا۔
Right now situation in front of Abpara police station islamabad#سیاست_کے_سلطان_مولانا pic.twitter.com/h9vTuw0zlI
— Sana Ullah 🇵🇰 (@Sanaullahsamdni) March 10, 2022
دھرنے کے باعث لاڑکانہ، کراچی جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی، احتجاج کے باعث انڈس ہائی وے پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،
حیدرآباد، نوشہرفیروز میں بھی جے یو آئی کی جانب سے دھرنا دیا ،، نوشہروفیروز قومی شاہرہ پر بند ، سندھ پنجاب کی ٹریفک معطل ہوگئی۔
سوات میں جے یو آئی کے کارکنوں نے نشاط چوک مینگورہ میں مظاہرہ کیا، خضدار میں بھی جے یو آئی کے کارکنان قومی شاہراہ پر جمع ہونے لگے، مانسہرہ میں مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر ہزارہ ایکسپریس وے پر احتجاج ، اچھڑیاں کے قریب ہزارہ ایکسپریس وے بندکردی۔
ادھرکوئٹہ میں مولانافضل الرحمان کی کال پرپارٹی کارکنوں نے منان چوک پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر جناح روڈ بلاک کردی، حب بائی پاس اور اوتھل کے مقام پر بھی جے یو آئی کے احتجاج کی وجہ سے کراچی کوئٹہ شاہراہ بند ہوگئی ۔
واضح رہے مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی نجی غیر مسلح فورس کے ارکان کی گرفتاری اور ارکان اسمبلی کی مبینہ حراست کے خلاف کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔
Comments are closed.