صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کااعلان

میلسی ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )وزیراعظم کا صوبہ جنوبی پنجاب کیلئے قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم لانے کااعلان ، کہتے ہیں دیکھتے ہیں پیپلز پارٹی حمایت کرے گی یا نہیں۔

میلسی کے جلسہ میں موجودہ صورتحال پر خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے 500 ارب روپے مزید خرچ کریں گے، ہماری پالیسیوں سے کسانوں کو زیادہ فائدہ ہوا ہے، چین سے ایک لاکھ ٹن کھاد منگوائی ہے، ہم دنیا کے مقابلے میں پاکستانیوں کو سستی کھاد دے رہے ہیں۔

عمران خان نے ایک بار پھر نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ لندن میں بھگوڑا بیٹھا ہوا ہے ، جس دن اسکا پیسہ واپس آیاتو پٹرول کی قیمت آدھی کردوں گا، نوازشریف بیماری کی ایکٹنگ کرکے بھاگا،، کیا کھبی گیدڑ لیڈر بن سکتا ہے؟

وزیراعظم عمران نے اپوزیشن رہنماوں کا نام لئے بغیر سوال کیا کیاکہ عدم اعتماد فیل ہونے پر جو میں کروں گا اس کیلئے تیارہو؟ ۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال پہلے سیاست میں ان کا مقابلہ کرنے آیا، ان کامقابلہ کروں گا،میری پوری تیاری ہے۔

انھوں نے کہا یہ لوگ کون ہیں جو عدم اعتماد کی تحریک چلارہے ہیں، شہبازشریف کو جہاں موقع ملتا جوتے پالش کرنا شروع کردیتا ہے جبکہ فضل الرحمان صرف پیسے نہیں بناتا،بلیک میل کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا شہبازشریف کا پتا چلانا ہے تو مقصود چپڑاسی کو سامنے لائیں، سب سے پہلے نواز شریف مجرم نمبرون ہیں، نوازشریف بھگوڑا اور اسکی بیٹی فوج کو برابھلا کہتے ہیں، فضل الرحمان کو کبھی مولانا نہیں کہوں گا،انھیں آخرت کی فکر نہیں ، مدرسہ کے بچے دھرنے میں لے آیا۔

انھوں نے یاد دلایا کہ جب بے نظیر بھٹو اقتدار میں آئی تھیں تو ایک سال بھی نہیں لگا کہ ساری دنیا میں دس پرسنٹ کی دھوم مچ گئی۔ زرداری اور نواز شریف پر رپورٹس چھپیں، فلمیں تک بنیں، حدیبیہ کیس زرداری نے بنایا۔

Comments are closed.