معلوم ہے دہشت گرد کہاں سے آئے، انکا پیچھا کر رہے ہیں، وزیراعظم
فوٹو : فائل
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہمیں معلوم ہے دہشت گرد کہاں سے آئے، انکا پیچھا کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا پوری طاقت کے ساتھ دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے جاری بیان میں سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہوں، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں.
انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کو ذاتی طور پر متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہدایت کر دی ہے اور میں ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی کر رہا ہوں اور اداروں کے ساتھ رابطے میں ہوں۔
میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں اور میں زخمیوں کی شفایابی کیلئے دعاگو ہوں۔ میں نے وزیراعلیٰ کو ذاتی طور پر متاثرہ خاندانوں سے ملنے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2022
وزیرِ اعظم نے کہا کہ پشاور کی امام بارگاہ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کے تناظر میں میں سی ٹی ڈی اور ایجنسیوں سے رابطے میں رہا ہوں اور اس ضمن میں جاری کارروائیوں کی نگرانی کرتا رہاہوں۔
انھوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد کہاں سےآئے؟ اس حوالےسے تمام معلومات اب ہمیں میسرہیں چنانچہ پوری قوت سےان کے تعاقب میں جارہے ہیں۔
Comments are closed.