ہائیکورٹ جرنلسٹس کابینہ اور صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانہ
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسرحافظ سجاد قمر نےاسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ ، ممبران اور صحافیوں کےاعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا.
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر حافظ سجاد قمر کا کہنا تھا کہ پیکا ترمیمی آرڈیننس آزادی اظہار رائے کا گلہ گھوٹنے کی کوشش کی ہے.
انھوں نے کہا اس کالے قانون کے خلاف اجتماعی آواز اٹھانے پر پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر صحافتی تنظیموں اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.
پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہمارا بنیادی حق ہے، پاکستان کی صف اول کی قیادت نے صوبہ ہزارہ بنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے خیبرپختونخوا اسمبلی دو قراردیں منظور کر چکی ہے۔
سجاد قمر نے صحافیوں سے کہا کہ آپ لوگ بھی سینئر قومی قیادت سے یہ سوال ضرور کیا کریں کہ وہ اپنا وعدہ کب پورا کریں گے؟ انھوں نے کہا کہ اقتدار کی بجائے اقدار اور عوام کے لیے اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔
ظہرانہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر، سینئر نائب صدر رضوان قاضی ، فنانس سیکرٹری حسین احمد، ایسوسی ایشن کے سابق صدور اسد ملک ، اویس یوسفزئی، عامر سعید عباسی، مطیع اللہ جان، ضیغم نقوی اور نعیم اصغر بھی شریک ہوئے.
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوہدری ، بی بی سی سے اعظم خان تنولی، وائس آف امریکہ سے عاصم علی رانا ، ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب احتشام کیانی اور ایسوسی کے ممبران نے شرکت کی۔
Comments are closed.