تحریک عدم اعتماد کے خوف سے پٹرول سستا کیاگیا ،مسلم لیگ ن

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) مسلم لیگ ن کا وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل سامنے آیاہے، وزیراعظم نے نوکری بچانے کی کوشش کی، مریم اورنگزیب،کرسی چھننے کا خوف ہے، پرویز رشید کا بیان۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعد ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرنے کے اعلان کو نوکری بچانے کی کوشش قرار دیدیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی عمران صاحب کی نوکری بچانے کی ناکام کوشش ہے، تین سال میں 15 روپیہ بجلی بڑھائی، آج نوکری بچانے کے لئے 5روپے سستی کردی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تین سال میں پٹرول 70 روپیہ بڑھایا اور اب نوکری بچانے کیلئے 10 روپے سستا کردیا۔

انھوں نے کہا تحریک عدم اعتماد کے خوف سے پٹرول سستا کیاگیا ،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ایسا عوام کااحساس کرتے ہوئے نہیں کیاگیا، یہی رفتار رہی تو کرنٹ اکاونٹ خسارہ 20 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گا۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دراصل وزیراعظم کرسی چھن جانے کے خوف میں مبتلا ہیں۔

ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم مخالفین پر جھوٹے الزام لگارہے ہیں، جھوٹے الزام لگانے کے ساتھ کالا دھن سفید کرنے کی اسکیم بھی بنادی۔

ن لیگی رہنما پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم کا مقصد ہے کہ ان کی اے ٹی ایم مشینوں کی لوٹی دولت کو جائز بنایا جاسکے۔

Comments are closed.