تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کرنے کا حربہ ہے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا اعلان نئی ڈیل کرنے کا حربہ ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس تحریک عدم اعتماد کا اعلان کرکے نئی ڈیل کرنا چاہتی ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز اور ہمارے اتحادی ان کے احتساب سےبچنےکی کوششوں کوناکام بنائیں گے۔
Announcement to present no confidence motion is an attempt at a bargaining chip for a fresh deal. @PTIofficial parliamentarians & our allies will collectively defeat their attempts to evade accountability. As PM @ImranKhanPTI has consistently stated, possibility of an NRO is zero
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) February 20, 2022
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نےواضح طور پر کہاہے کہ این آراوکاامکان زیروہے، واضح رہے اپوزیشن شروع دن سے کہہ رہی ہے حکومت کو نہیں چلنے دے گی لیکن تاحال وہ خود سیم پیج پر نہیں ہے.
مولانا فضل الرحمان حلف اٹھانے کے حق میں نہیں تھے لیکن باقیوں نے اٹھا لیا، مولانا کا دھرنا بھی یک طرفہ کوشش ثابت ہوئی، لانگ مارچ پر اکٹھے نہ ہوئے، اسمبلیوں اور سینٹ میں بھی ناکام ہوتے رہے.
Comments are closed.