شاہد خان آفریدی کا آسٹریلوی کرکٹر جیمز فولکنر کے رویہ پراظہاربرہمی
فوٹو: فائل
اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا آسٹریلوی کرکٹر جیمز فولکنر کے رویہ پراظہار برہمی، واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل نے ہمیں کبھی ادائیگیاں تاخیر سے نہیں کیں۔
شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر بیان میں پاکستان سپر لیگ سیون سے جیمز فولکنر کے دستبردار ہونے پر کہاہے کہ آسٹریلوی کرکٹر کے اس انداز میں پی ایس ایل چھوڑنے پر مایوسی ہوئی ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فوکنر نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا ہے۔
جیمز فوکنرکے الزامات پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کی انتظامیہ یکساں طور پر ہر کھلاڑی کو برابر عزت دیتی ہے اور ادائیگیاں کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔
پاکستان کی پہچان اسٹار آل راؤنڈر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی بھی رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے ، جب کہ پی سی بی نے جیمز فولکنر کو آئندہ پی ایس ایل میں نہ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.