جاوید لطیف نے مراد سعید کو بیٹا کہہ کر معافی مانگ لی

لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے اپنے خلاف غلیظ زبان استعمال ہونے کے گلہ نے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا ضمیر جھنجھوڑ دیا، جاوید لطیف نے مراد سعید کو بیٹا کہہ کر معافی مانگ لی.

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا کہ مراد سعید میرے بیٹوں اور ان کی بہنیں میری بہنوں کی طرح ہیں.

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے اہل خانہ سے متعلق نازیبا گفتگو کرنے پر وفاقی وزیر مراد سعید سے معافی مانگتا ہوں ماضی میں جو کچھ ہوا غلط تھا، میں نے جو الفاظ استعمال کیے تھے تب بھی شرمندہ تھا اور اب بھی معذرت کرتا ہوں۔

گزشتہ روز مرادسعید نے آن لائن کے مالک اور دیگر شرکاء کی جانب سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی کردار کشی پر پریس کانفرنس میں جذباتی انداز میں گلہ کیا تھا کیا کارکردگی دکھا کر گناہ کردیا ہے؟

وفاقی وزیر مواصلات اینڈ پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا تھا کہ ایک جاوید لطیف نامی شخص کی جانب سے میرے گھر کی خواتین ، میری بہنوں کے خلاف غلیظ باتیں کی جاتی ہیں، جب دوسری بار الیکشن میں جا رہا تھا تو دوہفتے پہلے یہ مہم شروع کی گئی.

انھوں نے کہا کہ جو حالیہ غلیظ مہم ہو رہی ہے، لیکن میں الیکشن جیتا اور وزیرمملکت بنا، سو فیصد اہداف حاصل کرتا ہوں لیکن کبھی کسی نے تبصرہ نہیں کیا، ہمیشہ دلیل کے ساتھ بات کی.

وفاقی وزیر نے کہا کہ مخالفین کو دلیل کے ساتھ مجھے جواب دینا نہیں آتا تو پھر ذات پر حملے کیے جاتے ہیں، کبھی قادر پٹیل ، رفیع اللہ ، کبھی حمداللہ ، رانا ثناء اللہ ان کو اٹھا کر میرے بارے میں غلیظ قسم کی گفتگو کی جاتی ہے.

یہ بھی کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سوشل میڈیا سیل الزامات کو پروموٹ کرتا ہے، پھر ان کے نمائندے ٹی وی پر بیٹھ کر کہتے ہیں کہ مراد سعید بھی تو گالی دیتا ہے،میری 8سالہ تقاریرسن لیں کبھی کسی کے خلاف غلیظ گفتگو نہیں کی.

جب پوچھا گیا کہ کب اور کیا گالی دی تو جواب آیا کہ بلاول کو فرزند زرداری کہتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بتانا چاہتا ہوں کہ اچھی کارکردگی دکھانا کتنا بڑا گنا ہ ہے، وزارت مواصلات سے قبل میں اپنی سیاسی جدوجہد کا تفصیلی ذکر بھی کیا.

مراد سعید نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسٹوڈنٹ سے سفر شروع کر کے پارلیمنٹ تک پہنچا ہوں لیکن جو پارلیمنٹ کو اپنی جاگیر اور اجارہ داری سمجھتے ہیں وہ مجھ جیسے نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں تاکہ باقی نوجوان ایسے آگے نہ بڑھیں.

Comments are closed.