مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات
فوٹو: وزیر اعظم ہاؤس
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) پاکستان کے دورے پر آئے مائیکرو سافٹ کے بانی بِل گیٹس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے.
بل گیٹس ایک روزہ دورے پر آج ہی اسلام آباد پہنچے ہیں گئے، بل گیٹس نے وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انسداد پولیو مہم اور کورونا کی روک تھام کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات سے قبل بِل گیٹس نے کورونا سے متعلق قائم چک شہزاد میں اسپتال کا دورہ بھی کیا جبکہ بِل گیٹس این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔
Microsoft co-founder, and co-chair of the Bill & Melinda Gates Foundation @BillGates called on Prime Minister @ImranKhan. pic.twitter.com/e8JpkgNq96
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 17, 2022
مائیکرو سافٹ کے بانی کو اس موقع پر پاکستان میں کورونا اور پولیو کی روک تھام سے متعلق کئے گئے سب اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے بھی جائیں گے اور اس کے بعد آج شام ہی واپس چلے جائیں گے۔
Comments are closed.