حکومت اسکالر شپس پر 28 ارب روپے خرچ کررہی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے طلباء کی شکایات پر اسکالر شپس کا جدید نظام بنایا ہے اور ہم نے طے کیا ہے کہ کن شعبوں میں اسکالر شپس دی جائیں۔
اسلام آباد میں اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل میں شفافیت یقینی بنائیں گے.
عمران خان نے کہا کہ طلباء کو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہوگا، کہ اسکالر شپس میں پیسے ختم ہونے پر طلباء کو مشکلات کا سامنا تھا اور طلباء کی شکایات تھیں کہ اسکالر شپس میں نظر انداز کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے کئی مضامین ایسے ہیں جن کی ملک سے ریلیوینس ہی ختم ہوگئی ہے، تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے لیکن حضورﷺ کی سیرت پر چل کر کامیابی ملتی ہے.
عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کی اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے،
اقتدار میں آنے کے بعد مجھے اندازہ نہیں تھا کتنی اسکالر شپس ہیں.
انھوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد پتہ ہی نہیں ہے صوبے کتنی اسکالر شپس دے رہے ہیں؟ اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگا اور وزیراعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔
حکومت طلبہ و طالبات کی اسکالر شپس کے لیے 28ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے، 26لاکھ طلباء بشمول 72فیصد خواتین اسکالر شپ سے مستفید ہو رہی ہیں۔پورٹل وسائل کے صحیح استعمال، میرٹ اور شفافیت میں مددگار گا۔
Comments are closed.