پٹرول کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف شرط پر کیا گیا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)پٹرول کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف شرط پر کیا گیا، حکومت نے اوگرا کی تجویز سے زیادہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا
عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر نے سے تجویز سے تجاوز کرنا پڑا، ذرائع کے مطابق 4 روپے لیوی کی قیمت بڑھائی گئی.
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر پیٹرول پر لیوی برقرار رکھی جاتی تو قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کم اضافہ ہوتا مگر پیٹرول پر لیوی بڑھاکر 17 روپے 92 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے
اس سے قبل پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 13 روپے 92 پیسے عائد تھی۔ پیٹرولیم لیوی کی نئی شرح کا اطلاق کردیا گیا تاہم پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی زیرو شرح برقرار رہے گی-
حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 30 روپے فی لیٹر تک ہر مہینے 4 روپے بڑھانی ہے.
اس سے قبل یکم فروری سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرکے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں، تاہم 15 دن بعد بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے-
پٹرول 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی یونٹ 43 پیسے اضافہ کیا گیا.
اضافہ کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
Comments are closed.