نور الحق قادری کی سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ سے ملاقات
ریاض(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وفاقی مذہبی امور کے وزیر پیر نور الحق قادری کی سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ سے ملاقات ہوئی ہے.
سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات کے دوران سعودی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے پیر الحق قادری کو قرآن پاک کا تحفہ بھی دیا.
ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان کے عمرہ زائرین کی سہولیات کے حوالے سے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس دوران کورونا کے باعث زائرین کی مشکلات پر بھی بات چیت کی گئی.
Comments are closed.