آرمی چیف کی پہلے صدر مملکت پھر وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) آرمی چیف کی پہلے صدر مملکت پھر وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی.

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بعد وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی ملاقات بعض اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملکی سلامتی، سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس سے پہلے جنرل قمر جاوید باجوہ نےصدر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاری اور دہشتگرد عناصر کیخلاف اقدامات پر بریفنگ دی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سے متشدد عناصر کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر نے دہشتگردی کیخلاف آپریشنز میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کوخراج عقیدت پیش کیا.

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ قوم کو اپنی مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ہے مسلح افواج نے مشکلات کے باوجود ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔

Comments are closed.