پاکستانی سفیر بلال اکبر کے اعزاز میں الوداعی تقریب
فوٹو : اسکرین گریب
الریاض(شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت سٹاف نے انہیں الوداع کہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.
سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان کے چانسری ہال میں منعقد ہونے والی الوداعی تقریب میں سفیر پاکستان لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے شرکاء سے خطاب کیا.
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا کہنا تھا کہ دس ماہ سعودی عرب میں قیام کے دوران پاکستانی کمیونٹی اور ورکرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کی ہے.
سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کے اعزاز میں الوداعی تقریب pic.twitter.com/ABiXRLGDQO
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) February 14, 2022
بلال اکبر نے کہا مسائل کے حل میں مجھے سفارتی افسران اور عملے کا تعاون میسر رہا، سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کا اہم ترین کردار ہے.
انھوں نے کہا کہ سفارتخانے تجارتی امور کے علاوہ پاکستان کا مثبت چہرہ نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور بعض اہم ایشوز پر پاکستانی موقف کو فروغ دیتے ہیں.
سفیر پاکستان بلال اکبر نے افسران اور عملے کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کے مسائل کو پوری تندہی اور فرض شناسی کے ساتھ حل کیا جائے تاکہ ہم وطنوں کو دیار غیر میں اپنائیت کا احساس پیدا ہو.
الوداعی تقریب کے آخر میں نائب سفیر ٹیپو عثمان نے سفیر پاکستان کو اعزازی شیلڈ بھی دی اور انکے لئے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا.
Comments are closed.