میاں چنوں واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیاہے، علامہ طاہر اشرفی

فوٹو: فائل

لاہور( ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے میاں چنوں واقعہ کے ذمہ داروں کو گرفتار کرلیا گیاہے، علامہ طاہر اشرفی نے میاں چنوں واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ میاں چنوں میں ، جن لوگوں نے یہ کام کیا ہے انہیں معافی نہیں ملے گی ، انہوں نے کہا کہ مشتعل ہجوم نے جو کیا وہ ناقابل معافی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان سمیت 62 افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے ، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا تھا۔

http://

علامہ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ پولیس کی تعداد کم اور مشتعل افراد کی تعداد زیادہ تھی ، اگر کوئی جرم کرتا ہے تو پولیس اور عدالتیں موجود ہیں ، انتظامیہ بھی لمحہ بہ لمحہ صورت حال سے آگاہ کررہی ہے ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی ، ہجوم کے ہاتھوں سے تشدد کو نہایت سختی سے کچلیں گے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں اور فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

واضح رہے پنجاب کے ضلع خانیوال کے دور دراز گاؤں میں ہجوم نے ایک شخص کو مبینہ طور پر قرآن پاک کی مبینہ توہین کر نے پر پتھر مار کر قتل کردیا تھا ۔

Comments are closed.