ملتان سلطانز لاہور میں بھی ناقابل شکست ، زلمی کو 42رنز سے مات دیدی
فوٹو: پی ایس ایل
لاہور(زمینی حقائق ڈاٹ کام) ملتان سلطانز لاہور میں بھی ناقابل شکست ، زلمی کو 42رنز سے مات دیدی، شعیب ملک کے سوا پشاور زلمی کا کوئی بھی کھلاڑی سلطانز کے باولرز کا مقابلہ نہ کر سکا۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ٹاس ہار نے کے بعد ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 183رنز کا ہدف دیا تھا لیکن زلمی کا تباہ کن آغاز ہوا جس کے بعد پشاور زلمی کے بیٹرز دباو سے باہر نہ ہو سکے۔
لاہور: پاکستان سپرلیگ سیزن 7 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور 5 کے مجموعی اسکور پر اُس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی تیسری وکٹ 42رنز پر گری جب تیز کھیلنے والے لیم لینگسٹن 24رنز بنا کر عباس آفریدی کی بال پر رضوان کے ہاتھوں آوٹ ہوگئے،51رنز پر حسین طلعت دھانی کی بال پر انور علی کا کیچ بنے۔
ردر فورڈ 91کے مجموعہ پر موزربانی کی بال پر ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے انھوں نے21رنز بنائے،102رنز پر عمران طاہر نے شعیب ملک کی مزاحمت کاخاتمہ کیاملک44رنز بنا کر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔
First game in Lahore had @MultanSultans’s name written all over it. Rizwan and his boys keep the momentum going👌🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvPZ pic.twitter.com/K0HSFNkwKg
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 10, 2022
کپتان وہاب ریاض ایک رن بنا کرخوشدل کی وکٹ بنے جب کہ محمد عمر کو شاہنواز دھانی صفر رضوان کا کیچ بنایا،128پر نویں وکٹ گری جب بن کٹنگ 23رنز بنا کر خوشدل کی بال پر ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی آخری وکٹ 140رنز پر گری جب سلمان ارشاد2رنز بنا کر خوشدل کی بال پر ان کا ہی کیچ بنے ، ثاقب محمود نے11رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔ سلطانز کی طرف سے خوشدل خان، موزربانی نے 3.3 دھانی نے 2اور عمران طاہر اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے کیا، دونوں اوپنرز نے 8 کی اوسط کو برقرار رکھا، اس دوران شان مسعود نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور جب اسکور 98 پر پہنچا تو محمد رضوان 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
شان مسعود 49 گیندوں پر 1 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنا کر 131 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رائلی روسو تھے جو 15 رنز بنا کر 161 کے اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔
Cutting going MAX #HBLPSL7 l #LevelHai l #MSvPZ pic.twitter.com/CrPD9r1gg7
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 10, 2022
رائلی روسو کے بعد ٹم ڈیوڈ زیادہ دیر وکٹ پر نہ رُک سکے اور 9 رنز اضافے کے بعد پویلین لوٹے، پھر نئے آنے والے کھلاڑی انور علی اور خوش دل شاہ 175 جبکہ عباس آفریدی 182 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، شان مسعود 68 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ محمد رضوان اور ٹم ڈیوڈ 34، 34، رائلی روسو 15، خوش دل شاہ 11 رنز بنا سکے۔
انور علی اور عباس آفریدی بالترتیب 1 اور پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ صہیب مقصود ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کے ثاقب محمود ، وہاب ریاض اور سلمان ارشاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے پہلے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اوس کے امکان کے سبب پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، ملتان کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے ہم انہیں 180 تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ پشاور زلمی میں دو تبدیلیاں کی گئیں ہیں عثمان قادر اور حضرت اللہ زازئی کی جگہ لیونگسٹن اور حسین طلعت کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
Comments are closed.