ڈاکٹر عامر لیاقت نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کر لی

کراچی(ویب ڈیسک)ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے دو بیویوں کی طلاقوں کے بعد 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے نئی شادی کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا، اور بتایا کہ میں گزشتہ رات 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گیا ہوں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی کے ساتھ ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔

http://

انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔

گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔ اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی۔ ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی۔

انہوں نے دعویٰ بھی کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔

Comments are closed.