خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نیا شیڈول جاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نیا شیڈول جاری کردیا گیاہے ، نئے نظر ثانی شدہ شیڈول میں پولنگ 31مارچ رکھا گیاہے۔
سپریم کورٹ کی طرف سے خیبر پختوانخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے پر پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے نیا شیڈول جاری کیا گیاہے۔
پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کا فیصلہ سپریم کورٹ نے معطل کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ موسم کی صورتحال دیکھ کر فیصلہ کرنے کاحق الیکشن کمیشن کے پاس ہے عدالت یہ فیصلہ نہیں کرسکتی۔
عدالتی فیصلہ کے بعد خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق الیکشن کمیشن نے نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق رواں ماہ سے ہی انتخابی سرگرمیوں کاآغاز ہو جائے گا۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں۔ 14سے18فروری تک انتخابات لڑنے والے سب امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
شیڈول کے مطابق 19فروری کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائیگی جس کے بعد 21سے23فروری تک امیدواروں کیکاغذات کی اسکروٹنی کی جائیگی۔
اسی طرح 2مارچ کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی اور 4مارچ کو امیدواروں کوانتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد31مارچ کو پولنگ ہو گی۔
Comments are closed.