مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے خلاف کارروائی کرنے کی سفا رش

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے خلاف کارروائی کرنے کی سفا رش کی گئی ہے اور الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت کو مراسلہ بھیج دیاہے۔

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا سفارش کی گئی ہے کہ سرکاری افسر ضیاالرحمان کیخلاف ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کرنے پر محکمانہ کارروائی کی جائے۔

مراسلہ میں کہا گیاہے کہ ضیا الرحمان نے 3 فروری کو جے یوآئی کی الیکشن مہم میں شرکت کی ضیاالرحمان نے ڈی آئی خان تحصیل میئر امیدوار کفیل نظامی کے حق میں خطاب کیا۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کی نشاندہی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے کہا گیاہے کہ کوئی سرکاری ملازم انتخابات یاانتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے یہ مراسلہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو لکھا گیاہے جس میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی سرکاری افسر ضیا الرحمان کیخلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

Comments are closed.